بوسنیا کے سفیر ندیم مکرویک کا آرمی پبلک سکول کا دورہ، بچوں سے ملاقات شہدا کی یادگار پر پھول رکھے

Jan 16, 2015

پشاور (بیورو رپورٹ) بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم مکرویک نے جمعرات کے روز پشاور کا دورہ کیا اور سینئر وزیر برائے صحت خیبر پی کے شہرام خان ترکئی اور وزیر تعلیم خیبر پی کے عاطف خان سے ملاقات کی۔ مہمان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے کہا بوسنیا کی عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ ملاقات کے بعد بو سنیا کے سفیر ندیم مکرویک نے دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور شہدا کی یاد گار پر پھول رکھے، سکول کے بعد سفیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حملہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کرتے ہوئے بچوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔

مزیدخبریں