امریکی کانگریس پرحملے کا منصوبہ بنانیوالاشخص اوہائیو سے گرفتار

Jan 16, 2015

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کا منصوبہ بنانے والاشخص اوہائیو سے پکڑا گیا۔ امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق داعش سے ہے۔ ایف بی آئی اے کے مطابق امریکہ ریاست اوہائیو سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ، ملزم کانگریس کی عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ٹیکسس کی ایک عدالت میں ایف بی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنسناٹی شہر سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ کرسٹوفر کورنیل واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت پر بموں اور دیگر اسلحے سے لیس ہو کر حملہ کرنا چاہتا تھا اور اس مقصد کیلئے اس نے دیسی بم بنانے کے طریقے پر تحقیق کی۔

مزیدخبریں