سانحہ پشاور کی آڑ میں مدارس کیخلاف پراپیگنڈا بند کیا جائے: امن عالم کانفرنس

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  جے یو آئی ف  کے زیر اہتمام  امن عالم اور دینی  مدارس کانفرنس  ہوئی۔ کانفرنس  کے  اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ سانحہ  پشاور کی شفاف تحقیقات  کرکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔  صوبائی حکومت  ذمہ داری قبول کرکے مستعفی ہو جائے۔  سانحہ  پشاور کی آڑ  میں  دینی مدارس  کے خلاف پراپیگنڈا  بند کیا جائے،  21  ویں ترمیم انصاف کے تقاضوں  کے برعکس ہے کانفرنس  کو فوجی  عدالتوں کے قیام پر تحفظات ہیں خدشہ ہے ان عدالتوں سے  انصاف نہیں ملے گا۔  سانحہ پشاور ظلم کی مثال بن گیا ہے۔  لوگ اپنے ہی ملک  میں مہاجرین بن گئے ہیں۔  سانحہ پشاور کی تحقیقات  کرکے مجرموں  کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے۔  کانفرنس  میں مولانا عطاء الرحمن، مولانا گل نصیب، حنیف  جالندھری اور دیگر علماء  کرام نے شرکت کی۔پشاور میں منعقدہ امن عالم و دینی مدارس کانفرنس نے فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...