پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث امریکی این جی او میپ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بعض ملازم گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ کی طرف سے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر امریکی این جی او آئی میپ کیخلاف  تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف 6 میں این جی او ’’آئی میپ‘‘ کا دفتر سیل کرکے بعض ملازمین کو گرفتار کرلیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق این جی او پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے اور نومبر میں این جی او کے کراچی میں واقع دفتر میں سات ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا جن سے اہم معلومات ملی تھیں اور ان معلومات کی روشنی میں حساس اداروں کی رپورٹ پر این جی او کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔آئندہ چند روز میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...