اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی خدشات کے باعث بین الصوبائی روٹس پر ٹرکوں کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹرکوں کے ذریعے اسلحہ کی سمگلنگ کی اطلاعات ہیں۔ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں مانیٹرنگ کے لئے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔