راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں دو سابق پولیس افسران کے بیان قلمبند کر لئے ، مزید تین گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سابق ڈی ایس پی انور خان اور سب انسپکٹر مشتاق کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ عدالت نے آج مزید تین گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔ طلب کیے گئے استغاثہ کے گواہوں میں وزارت داخلہ کے سابق افسر جاوید اقبال چیمہ ، ایس ایس پی اشفاق انور اور سابق ایس پی عابد خان شامل ہیں۔