نیو یارک (نیٹ نیوز) دہشت گرد ی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ’’پاکستان‘‘ کے رہنے والے امریکہ اورروس کی نسبت زیادہ مطمئن اور خوش ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ،کہ دنیا بھر کے لوگوں کے خوش رہنے کی سطح کیا ہے، اور وہ اپنے ماحول سے کس طرح اور کس حد تک مطمئن اور خوش ہیں۔Movehub ویب سائٹ نے ہیپی پلینٹ انڈیکس کے نام سے جاری رپورٹ میں 151 ملکوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ میں انتہائی سرخ نشان، سب سے زیادہ ناخوش ملک کو ظاہرکرتا ہے اور سب سے زیادہ سبز،نشان خوشحالی اور خوشیوں کی علامت ہے۔ رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسطی امریکہ میں بسنے والے لوگ اپنے اردگرد کے ماحول سے انتہائی خوش ہیں۔ ہیپی پلینٹ انڈیکس میں سرفہرست میںکوسٹاریکا، ویتنام اور کولمبیا ہیں۔پاکستان اس انڈیکس میں 16ویں نمبر پر ہے اور یہاں رہنیو الے شہریوں کی خوشی اور اطمینان کی سطح 54 فیصد ہے۔امریکہ کا نمبر 105واں ہے، جہاں ماحول سے مطمئن اور عوامی خوشی کی سطح صرف 37 فیصد ہے ،روس میں یہ سطح 34 فیصد ہے اور اس انڈیکس میں روس کا نمبر 122 واں ہے۔بھارت اس فہرست میں 32ویں نمبر پر ہے،جہاں لوگوں کے خوش رہنے کی اور ماحول سے اطمینان کی سطح 50فیصد ہے۔
دہشت گردی سے متاثر پاکستانی عوام امریکیوں سے زیادہ خوش اور مطمئن ہیں:سروے
Jan 16, 2015