جوائننگ کمیٹی نے نیلوفر بختیار میجر طاہر صادق‘ سردار غلام عباس کی تحریک انصاف میں شمولیت کی منظوری دیدی

لندن /اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جوائننگ کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کی رہنما نیلوفر بختیار‘ شجاعت کے بہنوئی اور پرویزالہٰی کے ہم زلف میجر (ر) طاہر صادق اور سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس کی تحریک انصاف میں شمولیت کی منظو ری دیدی۔ جمعرات کو  برطانوی ویب سائٹ کے مطابق  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت جوائننگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے علاوہ پنجاب سینٹرل اور ویسٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔  ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار سمیت میجر (ر) طاہر صادق اور سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ منظوری دیدی۔  ذرائع کے مطابق کمیٹی نے صوبائی قیادت کو مزید اہم شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا ٹاسک سونپا ہے اور ان افراد سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...