لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ون ڈے کپتان کیلئے احمد شہزاد، صہیب مقصود،عمر اکمل اور اسد شفیق کے ناموں پر غور کر رہا ہے۔ہیڈکوچ وقاریونس کے نزدیک صہیب مقصود کپتانی کیلئے سب سے موزوں امیدوار ہیں۔جس کیلئے4 ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستانی تھنک ٹینک نے ورلڈ کپ کے بعد کی پلاننگ شروع کردی ہے۔ایک بات پر حکام متفق ہیں کہ نیا قائد جارح مزاج اور کارکردگی میں بہترین ہو۔ نئے کپتان کیلئے بورڈ حکام نے 4کھلاڑیوں پر غور شروع کردیا ہے جن کی کارکردگی ،روئیے اور معمولات کو دیکھ حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جن چار کھلاڑیوں کے ناموں پر گور کیا جارہا ہے ان میں احمد شہزاد، صہیب مقصود،عمر اکمل اور اسد شفیق شامل ہیں ۔ہیڈکوچ وقاریونس نے نزدیک صہیب مقصود کپتانی کیلئے سب سے موزوں امیدوار ہیں تاہم احمد شہزاد کو بھی اس عہدے کیلئے موزوں تصور کیا جارہا ہے ۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس بات پرمکمل اتفاق ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد نئے کپتان کو گروم کیا جائے گا اور نئے خون کو زیادہ سے زیادہ موقع دیئے جائیں گے۔ عمر رسیدہ اور آزمودہ کھلاڑیوں سے نجات حاصل کر لی جائے گی۔ کوچ وقار یونس چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد آزمودہ اور ناکارہ کھلاڑیوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے اور نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ایسی ٹیم تشکیل دی جائے جو اگلے چند سال پرفارم کرسکے۔
پاکستان کرکٹ ٹےم کے نئے ون ڈے کپتان کیلئے 4ناموں پر غور شروع
Jan 16, 2015