پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسیٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وہاں زیر تربیت پاکستانی کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹس اعلیٰ تربیت کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کے حوالے سے نیک نام کمائیں۔ملٹری اکیڈمی سینڈ ہر سیٹ کے کمانڈر نے آرمی چیف کو اکیڈمی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،رائل کالج فار ڈیفنس کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے جبکہ ہم اسے جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔آرمی چیف نے رائل کالج فار ڈیفنس سٹڈیز میں پاکستان کی سلامتی اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔آرمی چیف کو پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی سفیر کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا جہاں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سفیر سمیت پاکستانی ہائی کمشنر، نمایاں شخصیات ، ممبران برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔اس دورہ کے موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ برطانوی وزراءاور برطانوی فوج کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔