ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اوراضافی قیمتوں پر فروخت کےمعاملہ پرچئیرمین اوگرا سعید احمد خان نےکہا ہے کہ بیس دن کا اضافی سٹاک نہ رکھنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے اورکافی کمپنیوں کو شوکازنوٹس جاری کردئیےہیں۔

Jan 16, 2015 | 19:19

اوگرا ہیڈکواٹرزمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےچئیرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسے اوگرا کا تعلق نہیں،اضافی قیمتیں وصول کرنےوالوں کی نگرانی اور ان کےخلاف کاروائی کے لئے اوگرا ٹیموں کو متحرک کردیا۔لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس کےحوالےسےچیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ایک پی جی کےنرخ غیرقانونی طورپربڑھائےگئےہیں،اوگرا غیرقانونی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے۔ ایک سوال کےجواب میں سعید احمدخان نے بتایا کہ دوماہ میں ایل پی جی اضافی قیمتوں پرفروخت کرنےپربیالیس لاکھ پچاس ہزارروپےکا جرمانہ کیا گیا۔گزشتہ دوماہ میں اوگرا نےاضافی نرخوں پرایل پی جی فروخت کرنےوالےایل پی جی سٹوریج، فلنگ پلانٹس اورڈسٹری بیوٹرز پرپنجاب میں نواسی، خیبر پی کے میں ایک سوساٹھ ،سندھ میں ستائیس اور بلوچستان میں چھبیس چھاپے مارے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اوگرا نے پنجاب میں سترہ، کے پی کے میں سولہ اور سندھ میں تیرہ ایل پی جی سٹوریج،فلنگ پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرزکوشوکازنوٹس جاری کئے۔ پنجاب میں سترہ کمپنیوں کودو لاکھ پچاس ہزارروپےجرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں