ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، ابر برسانے والے بادل چلے گئے، پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا

Jan 16, 2015 | 19:23

اسلا٘م آباد میں نیلے آسمان ،  ہلکی تمازت ، سرد ہواؤں کے امتزاج اور سڑکوں کے اطراف لگے ، دو رویہ سبزے اور ہرے بھرے درختوں نے شہر اقتدار کے موسم کو دلکش بنا رکھا ہے ۔ راولپنڈی میں مطلع صاف دن روشن اور چمکدار ہے تاہم سرد ہواؤں کے باعث موسم خاصی حد تک سرد ہے ۔ باغوں کے شہر لاہور میں بھی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔ ملتان میں آج صبح بھی دھند چھائی رہیجس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچےگر گیا ۔ کوئٹہ میں سردی کے باعث پانی جم گیا اور معاملات زندگی متاثر ہوئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں