ڈسکہ + پاکپتن (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) ڈسکہ میں 10 سالہ بچے، پاکپتن میں لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موضع پیرو چک کے محنت کش محمد انور کا 10 سالہ بیٹا عبداللہ گزشتہ روز اپنی گلی میں کھیل رہا تھا۔ اوباش نوجوان عدنان اور ہارون آئے اور بچے کو ورغلا پھسلاکر پاس کھیتوں میں لے گئے۔ دونوں نے زیادتی باری باری کر ڈالی۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں اوباش نے ہمسائی کی مدد سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔گائوں 49/Sp کے محمد جاوید کی بھتیجی تانیہ کو ان کی ہمسائی عالیہ بی بی نے کہا میری ماں کی طبیعت خراب ہے تم میرے گھر آئو تانیہ بی بی گئی جہاں شکیل اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھا جس نے تانیہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے شکیل وغیرہ 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔