بصیرپور مقابلہ: 2 بھائیوں کی ہلاکت، ہائیکورٹ کا لاہور پولیس کودوبارہ پوسٹمارٹم کا حکم

بصیرپور (نامہ نگار) عدالت عالیہ لاہورکے ڈبل بنچ نے بصیرپور میں چند روز قبل پولیس مقابلہ میںمرنیوالے دو بھائیوں پرویز اور عامر کی نعشوںکے دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے لاہور پولیس کو احکامات جاری کردئیے اور ان پر عملدرآمدکے بعد 19 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس مظہر اقبال سندھو اور جسٹس فرخ عرفان پر مشتمل ڈبل بنچ کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے تحریری فیصلہ میں اوکاڑہ پولیس کو قبرکشائی اور نعشوںکے ری پوسٹمارٹم میں مداخلت سے روک دیاگیاہے ۔ فیصلہ کے مطابق نعشیں ری پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد تدفین کیلئے ورثاکے حوالے کی جائینگی ۔یاد رہے کہ پرویزکی بیوہ نے اپنی رٹ پیٹیشن میںمؤقف اختیارکیا تھاکہ اسکے خاوند اور دیور کو گرفتار کرنے کے بعد ماراگیا جبکہ پولیس نے پوسٹمارٹم کروا کے خود ہی نعشوںکی تدفین کردی اور انہیں ورثاکے حوالے نہیںکیاگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...