نابینا افراد پر پولیس تشدد اور ملازمتوں میں 3 فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Jan 16, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد پر پولیس تشدد اور ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نابینا اور معذور افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے جبکہ نابینا اور معذور افراد کی ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے بھی احکامات صادر کرے۔

مزیدخبریں