اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 54 ممالک پر مشتمل دولت مشترکہ کی سپیکرز کانفرنس کی مجلس قائمہ میں بطور نمائندہ برائے ایشیا منتخب ہو گئے۔ ان کا انتخاب ملائیشیا کے شہر کوتاکینا بالو میں منعقد ہونے والے 23ویں دولت مشترکہ کانفرنس برائے سپیکرز و پریزائیڈنگ آفیسرز (سی ایس پی او سی) میں کیا گیا۔