بجلی کا بریک ڈاﺅن، 64 سیاستدانوں کے اثاثے واپس لانے کی درخواست پر سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور ان سے بیان حلفی طلب کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم بجلی کے بریک ڈاون کے باعث فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جا سکی۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ نواز شریف سمیت 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ درخواست میں بنائے گئے فریقین بیرون ملک دولت کی منتقلی سے انکاری ہیں لہذا ان سے دولت بیرون ملک منتقل نہ کرنے کے حوالے سے بیان حلفی طلب کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 3 فروری تک ملتوی کر دی۔
سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...