حکومت کا خیراتی ادارے فلاح انسانیت پر پابندی لگانے پر غور

Jan 16, 2016

اسلام آباد (عمران مختار/ دی نیشن رپورٹ) حکومت کی طرف سے جماعة الدعوة کے خیراتی ادارے فلاح انسانیت پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ دی نیشن کو باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے اور غور کیا جا رہا ہے آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت پر پابندی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے پابندی کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کی ہے اور یہ فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا جا سکتا ہے تاہم اہلکار نے کہاکہ جماعة الدعوة پر پابندی زیرغور نہیں۔
پابندی امکان

مزیدخبریں