یوٹیلٹی سٹورز پر 7 دالیں 12 روپے کلو تک مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز پر سات دالوں کی قیمتوں میں 2سے لے کر 12روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو دال چنا کی قیمت 2روپے اضافے کے ساتھ 124روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 4روپے اضافے سے 160روپے، دال مسور 12روپے اضافے سے 145روپے، دال مونگ چھلکے والی 7روپے کے اضافے سے 162روپے سفید چنا 2روپے اضافے سے 115روپے ،مسور ثابت 2روپے اضافے سے 122روپے اور ایک کلو مونگ ثابت کی قیمت9روپے سے 157روپے ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
دالیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...