واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کی وفاقی گرینڈ جیوری نے ایک امریکی پر فردِ جرم عائد کی ہے، اس پر داعش کی حمایت کی سازش کا الزام ہے۔فرد جرم کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ میری لینڈ کے باسی، 30 سالہ، محمد الشناوی نے حملے پر عمل در آمد کے لیے داعش کو مادی حمایت اور رقوم فراہم کرنے کی سازش کی تھی۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ فروری اور دسمبر 2015 کے درمیان، الشناوی اور اس کے بیرون ملک رابطے نے داعش کے شدت پسند گروپ میں شمولیت کی غرض سے دہشت گرد بھرتی کیے اور دیگر کو بھرتی کرنے کی کوشش کی، جس کے لیے اس نے خفیہ اور دیگر نوعیت کی رابطوں کی چالیں چلیں، تاکہ مجرموں سے قریبی تعلق کا پتا نہ لگ سکے۔