نیویارک (بی بی سی) اردن میں ہلاک ہونے والے ایک امریکی شہری کی بیوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نام نہاد دولت اسلامیہ کو اپنے نظریات پھیلانے کی سہولت مہیا کرنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس مقدمے کے سبب شدت پسندی سے متعلق آن لائن پروپیگنڈا کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔