شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم تجربہ سکیورٹی کونسل کی قرار داد کی حمایت کرینگے: چین

بیجنگ (آئی این پی/ شنہوا) چین نے کہاہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ہائیڈروجن بم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی حمایت کرینگے تاہم ایسی کوئی قرارداد منظور نہ کی جائے،جس سے تنازعہ میںمزید شدت پیدا ہو،چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے جمعرات کو سوئس وزیرخارجہ ڈی دیئر برخالتر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکورین خطوں کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے مقاصد کی سنگین خلاف ورزی تھا،اقوام متحدہ کے اختیارات اورجوہری ہتھیاروں کے حوالے سے عدم پھیلائو کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...