واشنگٹن (آئی این آئی+ بی بی سی) امریکہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جزیرے اوآہو کے قریب 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جن میں 12 اہلکار سوار تھے۔ دونوں ہیلی کاپٹروں کا ملبہ سمندر کے پانی میں بکھر گیا۔ سمندر کی اونچی لہروں اور اندھیرے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوسٹ گارڈ کے چیف پیٹی افسر سارہ مورز کا کہنا ہے کہ سمندر میں ملبہ دکھائی دیا۔اس حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو پائی ہے۔ میرین کپتان ٹمتھی آئرش نے کہا کہ دونوں ہیلی کاپٹر ہوائی میں میرین کور کے اڈے پر تعینات تھے۔