’’چینی اشتراک سے سیاحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے‘‘

لا ہور (کامرس رپورٹر) پاکستان چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے ہے چینی اشتراک عمل پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ا یک چینی وفد کو خطبہئِ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کے شعبہ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی وسیع تر گنجائش موجود ہے اور اس مقصد کیلئے درکا ر جدید سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی تعمیر میں چینی تجربہ بے حد کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔۔چینی وفد کی قیادت مسٹر فین چھانچھن کر رہے تھے۔ جبکہ وفد کے دیگر ممبران میںلی چنپو اور لیو یافے شامل تھے۔وفدنے پاکستان میں سڑکوں ، ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔شاہ فیصل آفریدی نے اپنے خطبہئِ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان کو اپنی جغرافیائی کی حیثیت کی بنا پر عالمی ماہرین سیاحت ایک سونے کی چڑیا قرار دیتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سارے خوبصورت علاقے عطا کیے ہیں جہاں سیاحت کو فروغ دیکر خطیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن