پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسرکاری اورنجی سکولوں کو بند کردیا گیا

سیکیورٹی خدشات اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد پشاور میں کینٹ کے علاقہ نوتھیہ اور شہر میں واقع سرکاری اور نجی سکولوں کو بند کر دیا گیا.انتظامیہ کے مطابق سکولوں کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پربند کیا گیا. کینٹ میں واقع گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول نمبرون سمیت نجی سکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے.ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے محکمہ تعلیم سمیت تمام ایجوکیشن آفیسرز کو ہنگامی بنیادوں پر سکولز بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں.

ای پیپر دی نیشن