سندھ اسمبلی کے منظور کردہ کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا ہے کہ سندھ اسمبلی مجرموں کو چھڑانے کی بجائے گرفتاری کا ٹاسک لے ،سندھ اسمبلی سے بل پاس ہونے پر حیرانگی ہوئی ۔ ترمیمی بل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مجرموں کو بچانے کیلئے میدان میں آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی میں کمی سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا مگر موجودہ ترمیمی بل سے قانون شکنی کی حوصلہ افزائی ہوگی اور حکومتی پارٹیاں اپنے کسی رکن اور کارکن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ترمیمی بلوں سے عدلیہ کی بالادستی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا،دوسری جانب سراج الحق نے وزیراعظم کی طرف سے سعودی عرب اور ایران کے دورے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس دورے کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے-
سندھ اسمبلی کی طرح دوسری صوبائی اسمبلیوں نے بھی کریمینل پراسیکیوشن ترمیم بل پاس کر لئے تو کوئی مجرم جیل میں نہیں رہے گا: سراج الحق
Jan 16, 2016 | 19:47