ڈیرہ غازی خان (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آ چکے۔ پانامہ کی صورت میں اللہ نے نواز شریف کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا۔ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا پانامہ لیکس پر پاکستان کو ”شریف مافیا“ سے نجات مل جائے گی۔ مجھے ڈی جی خان میں پہلے آنا چاہئے تھا۔ ڈی جی خان والے یہ نہ سمجھیں کہ مجھے ان کے مسائل کا علم نہیں ہے۔ پاکستانیو! تیار ہو جاﺅ نیا پاکستان بننے جا رہا ہے۔ ہر انسان کو اس کا حق ملنا انصاف ہوتا ہے۔ نیا پاکستان، نظریہ پاکستان ہے۔ ہر شخص اسلامی، فلاحی ریاست چاہتا ہے۔ ملک میں تعلیم ہے نہ انصاف، ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں غریب آدمی بھی وزیراعظم بن سکے۔ ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال بنانے کی کوشش کروں گا۔ نیا پاکستان بنائیں گے۔ جھوٹا وعدہ نہیں کرتا وعدہ تب کروں گا جب کام کر سکوں گا۔ پانامہ کے ذریعے بڑے بڑے لوگوں کے انکشاف ہوئے۔ اس میں نواز شریف بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ نواز شریف ! تم نے یہاں سے پیسہ چوری کر کے بچوں کے نام باہر بھجوایا تھا۔ یہ پیسہ ساری پاکستانی قوم کا تھا۔ مغرب میں بچوں کو مفت اور بہترین تعلیم دی جاتی ہے۔ نواز شریف کے 1993ءسے مے فیئر اپارٹمنٹس ہیں۔ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی یہاں سے غربت ختم نہیں ہو گی۔ کرپشن کیخلاف جنگ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان بنانا ہے جہاں سرکاری سکول میں پڑھ کر عام آدمی کا بچہ بھی ملک کا وزیراعظم بن سکے۔ پانامہ کی جنگ قوم کی جنگ ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے بیٹوں کے نام پانامہ میں آئے ہیں۔ نواز شریف نے قاضی فیملی کے اکاﺅنٹس میں پیسے ڈلوائے۔ ایف آئی اے کی 1998ءکی رپورٹ ہے کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے پیسے باہر بھجوائے، کرپشن سے چھوٹا طبقہ امیر ہوتا ہے۔ کرپشن کیخلاف جدوجہد عدل و انصاف کی جدوجہد ہے۔ عدالت میں کیس چل رہا ہے اس کو دیکھیں گے۔ پانامہ انکشافات میں ثابت ہوتا ہے کہ مے فیئر اپارٹمنٹس کی ملکیت مریم نواز کی ہے۔ انہوں نے کہا مریم نواز کے پاس تو پیسے ہی نہیں تھے۔ پھر پیسہ کہاں سے آیا۔ پیسہ نواز شریف نے بھیجا۔ کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں، نواز شریف کپتان ہوں گے۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ مے فیئر اپارٹمنٹس کی مالک مریم نواز ہے تو نواز شریف کی چھٹی ہو جائے گی۔ بی بی سی میں بھی آگیا نواز شریف نے جھوٹ بولا، قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا۔ دعا کرتے ہیں انصاف کا نظام طاقتور اور کمزور کو ایک طرح سے دیکھے۔ ان کا وکیل کہتا ہے کہ آپ کو اور ثبوت لانے پڑیں گے۔ مجھے ڈر ہے کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ نواز شریف وزیراعظم ہیں انہیں چوری کی اجازت ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں کرپشن کے خلاف جدوجہد کروں گا۔ ہم ظلم نہیں ہونے دیں گے۔ ظلم کا نظام ختم کریں گے۔ عمران خان نے کہا جنہیں جیلوں میں ہونا چاہئے وہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ابھی تک مولانا ڈیزل کا احتساب نہیں ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا پانامہ کیس آگے بڑھ رہا ہے، ن لیگ سکڑ رہی ہے۔ کسی کو شک تھا تو بی بی سی نے دور کر دیا ہے۔ عوام حقوق کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو حکمران سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ عمران نے کہا کہ علامہ اقبال کے خوابوں کی روشنی میں پاکستان کو اسلام کے اصولوں کے مطابق بنانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈیرہ غازی خان کے عوام کے مسائل کا علم ہے۔ عمران نے کہا کہ نواز شریف پاناما کیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے اس ملک کے قیام کیلئے ووٹ دیا تھا۔
عمران