واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ رائٹرز) ڈائریکٹر امریکی سی آئی اے جان برینن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ا پنی زبان کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ ٹرمپ کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکے بیانات سے ملکی مفاد متاثر نہ ہوں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب صرف ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں بلکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ہے ٹرمپ صدر کے عہدے کا حلف لیں گے تو امریکہ کا مفاد اولین ہوگا۔ ٹرمپ روس کی اہلیت اور نیتوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ ٹرمپ روس کے حوالے سے محتاط رہیں جو کہت ہیں اسے واچ بھی کریں جو آپ کہتے اور ردعمل دیتے ہیں اس کا امریکہ پر گہرا اثر ہو سکتا ہے۔ ادھر 18 ڈیمو کریٹس ارکان کانگرس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ بائیکاٹ کی بڑی وجہ صدارتی الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف بیانات ہیں۔
ٹرمپ/ سی آئی اے