آسٹریلیا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کا معترف ہے: ہائی کمشنر

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کہا ہے زراعت کے شعبہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پارٹنرشپ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ پاکستانی خواتین سمیت ہزاروں زرعی سائنسدانوں نے زراعت کے شعبہ میں آسٹریلیا میں تربیت حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا کے تربیت یافتہ سائنسدان پاکستان کے زرعی شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آسٹریلین ہائی کمشنر ’’وقت نیوز‘‘ کے پروگرام ایمبیسی روڈ میں انٹرویو دے رہی تھیں۔ آسٹریلیا کی سفیر نے مختلف استفسارات کا جواب دیتے ہوئے کہاپاکستان ڈیری فارمنگ میں عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔ میں نے پنجاب میں پاکستان کے کچھ ڈیری فارم دیکھے جو عالمی معیار کے ہیں۔ مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے پاکستان کے ڈیری فارموں میں آسٹریلوی نسل کی گائیں موجود ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا آسٹریلیا پاکستان کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے نئے بیجوں کی تیاری میں مدددے گا تو آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ندم کی پیداوار کے شعبہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی طور پر تعاون ہو رہا ہے۔ پاکستان خود گندم کے اچھے بیج پیدا کر رہا ہے۔ پاکستان نے اس شعبہ میں آسٹریلیا سے تعاون کی کوئی درخواست نہیں کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کپاس کی فصل کو بہتر بنانے کے لئے مشاورت اور تعاون ہو رہا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا پاکستان میں دنیا کا بہترین آم پیدا ہوتا ہے۔ آم کی پیداوار کو بہتر بنانے سے لے کر اس کی برآمد تک ویلیوچین کے نظام کی تشکیل میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں ۔ پانی کا مسئلہ کو حل کرنے کے لئے آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کر رہا ہے۔ توانائی کے شعبہ میںتعاون کے بارے میں انہوںنے کہا اس شعبہ میں پاکستان سے تعاون ہو سکتا ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک آسٹریلیا تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دے رہا ہے ہمیں اس کا اعتراف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...