فوجی عدالتیں، پنجاب حکومت نے ڈرافٹ تیار کر لیا، جلد وفاق کو بھیج دیںگے:راناثنا

 (نمائندہ خصوصی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے فوجی عدالتوں سے موجودہ عدالتی نظام کو ریلیف ملا۔ فوجی عدالتوں سے متعلق پنجاب حکومت نے ڈرافٹ تیار کر لیا۔ وزیراعلی جلد یہ ڈرافٹ وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے۔ عمران خان ہمیشہ دبائو سے بات منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ کھیل تماشا کرنے والی جماعتیں نظام کے کے ساتھ مخلص نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو اپنی جگہ واپس لینی چاہئے۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کے خلاف اقدام نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا پانامہ کیس پاکستان کی سب بڑی اور اعلی عدالت میں زیر سماعت ہے ہمیں ملک کی عدالتوں پر پورا یقین ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہو گا عمران خان اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کرکے ہر کسی کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کر کے عدلیہ کو انڈر پریشر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جو توہین عدا لت کے زمرے میں آتا ہے۔ عدا لت عظمیٰ کو اس کا بھی نوٹس لینا چا ہیے عمران خان پچھلے 3سال سے دھرنے اور غیر ضروری احتجاج کی سیاست کر کے ملکی ترقی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ ن اس غیر جمہوری احتجاج کو جمہوری طریقے سے برداشت کرتی رہی حکومت نے پہلی مرتبہ 2نومبر کو ان کے احتجاج کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا مگر عوام نے اس احجاج میں شرکت نہ کر کے اسے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا ان کے جلسوں میں نشے کے دھوئیں کی بدبو آتی ہے جس سے ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار بھی متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا عمران خان اسی طرح روتے رہیں گے اور میاں نواز شریف اپنی مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا میرا عمران خان کو مشورہ ہے وہ کرکٹ اکیڈمی بنائیں اور اس پر توجہ دیں سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ علاوہ ازیں چودھری علی اصغر بھولاگجر شہید ارکان اسمبلی اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے تھے، یہی وجہ ہے دو سال کے عرصہ کے بعد بھی لوگ ان کا غم بھلا نہیں سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ناظم آباد میں چودھری عامر بشیرگجر کے سکول میں بھولا گجر کی دوسری برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گجر خاندان کے سربراہ چودھری غلام سرورگجر، چودھری اشرف گجر، کاشف گجر، چودھری امتیازگجر، ارکان اسمبلی، سٹی میئر، ڈپٹی میئرز، چیئرمینز، وائس چیئرمینز، سرکاری افسران اورعوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی میں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنے والے سیاستدان نہیں ہیں۔ ادھر پانامہ کیس اور ادھر جلسے، عمران خان پر توہین عدالت لگتی ہے، امید ہے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ ہمارے ساتھ انصاف کرے گی۔ہر پارٹی سربراہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ سکتا ہے اور کسی پر پابندی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن