ملتان: شادی کی رات کمرہ میں گیس بھرنے سے پی ٹی آئی رہنما جاںبحق، دلہن بے ہوش

ملتان(آئی این پی) ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں مبینہ طورپر کمرے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے دولہا فیضان جاں بحق ہوگیا جبکہ دلہن کو تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دولہا فیضان پی ٹی آئی کا رہنما اور یوتھ ونگ کا سابق سیکرٹری تھا۔ اہلخانہ کے مطابق فیضان بخاری کی گزشتہ رات شادی ہوئی اور صبح ولیمہ تھا، صبح گھر والوں نے دروازہ توڑا تو دولہا فیضان اور دلہن مومنہ بے ہوش تھی، بعدازاں فیضان دم توڑ گیا جبکہ اس کی نوبیاہتا مومنہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق کمرے میں ہیٹر کی گیس بھر جانے سے دولہاکی موت ہوئی۔ دوسری طرف بند بوسن روڈ پر ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے وہاں کھڑا ایک بچہ جاںبحق ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...