لکھنئو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفرپور میں دلت خاتون کو اسکے سیاسی مخالف نے گھر میں تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ راج کلی دیوی نے اپنے سیاسی مخالف اور ڈسٹرکٹ بورڈ کے سابق ممبر پریم چودھری کو کھانے پر بلا رکھا تھا۔ پریم نے موقع پا کر راج کلی کا قصہ تمام کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے خاتون کے اہلخانہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے پریم چودھری کو حراست میں لے لیا۔
بھارت: سیاسی مخالف نے تیل چھڑک کر دلت خاتون کو زندہ جلا دیا
Jan 16, 2017