نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بابری مسجد شہید کرانے میں پیش پیش رہنے والے بی جے پی کے ریٹائرڈ رہنما اور سابق نائب بھارتی وزیراعظم لال کرشن ایڈوانی نے جلے دل کے پھپھولے پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت ادھورا ہے۔ نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل کے ایڈوانی جو کراچی میں سندھی فیملی کے ہاں پیدا ہوئے تھے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کراچی اور سندھ کے بھارت کا حصہ نہ رہ جانے پر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ میں سندھ میں گزارے اپنے بچپن میں (انتہاپسند ہندو تنظیم) آر ایس ایس کیلئے بہت سرگرم تھا۔ یہ بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ بھارت سندھ کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اپنی تنظیم میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ شامل کرے۔