اب آپ نے ایک وسیع علاقہ اپنے تسلط میں کر لیا ہے‘ جو آپ کا اپنا ہے۔ یہ پنجابیوں کا ہے نہ سندھیوں کا‘ پٹھانوں کا ہے نہ بنگالیوں کا۔ یہ آپ سب کا ہے۔ آپ کی اپنی مرکزی حکومت ہے جس میں سب جغرافیائی وحدتوں کو نمائندگی حاصل ہے اس لئے اگر آپ خود کو ایک قوم‘ ایک عظیم قوم کے سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں تو خدا کیلئے اس صوبائی عصبیت کو فوراً ترک کر دیجئے۔ صوبائی عصبیت بھی سنی شیعہ فرقہ واریت کیلئے بہت بری لعنت ہے۔
(جلسہ عام‘ ڈھاکہ۔ 21 مارچ 1948ئ)