بغداد (اے پی پی) عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے ایک بار پھر اپنے ملک کے شمالی علاقے سے ترک فوج کے فوری اور غیر مشروط انخلا پر زور دیا ہے۔ ابراہیم الجعفری نے ترک حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، صرف بیانات اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ بغداد ، انقرہ کی جانب سے عملی اقدامات کا منتظر ہے۔