لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عامر اور جنیدنے زبردست باولنگ کی ،باولرز نے آسٹریلین کھلاڑیوں پر پریشر بنائے رکھا جس کی وجہ سے وہ بہتر طریقے سے کھیل نہ سکے۔ ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔باولرز کی جانب سے زبردست باولنگ دیکھنے میں آئی جبکہ باولرز نے آسٹریلین بلے بازوں پر مسلسل دباو بنائے رکھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ماضی میں انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن ٹیسٹ سیریز ہارنے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہم ٹیسٹ سیریز میں میچ وننگ پرفارمنس نہیں دے سکے۔ محمد حفیظ نے ٹیم کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا اور کامیابی حاصل کی جبکہ وہ خود بھی بہت زبردست باولر ہیں ،وہ ایسے باولر ہیں جنہیں ہر جگہ کھلایا جاسکتا ہے، مگر دنیا میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کیساتھ مسائل پیش آجاتے ہیں۔،ان پر تنقید ہرگز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو میدان میں موجود ہوتا ہے وہ حالات کو بہتر طریقے سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔نئے آنیوالے کھلاڑیوں نے ٹیم کو آگے لے کر جاناہے،ان کی پرفارمنس بہتر ہونے میں مزید وقت لگے گا۔نوجوان ٹیم جتنا جیتے گی ان میں اتنی ہی خود اعتمادی پیدا ہوگی اور اسی خوداعتمادی کیساتھ انہیں مستقبل میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔آخر میں ان کااپنی ریٹائر منٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ تو پہلے ہی چاہتے ہیں کہ میں میچ سے دور رہوں،میرا گزشتہ سال میچ کی دنیا کو خیرباد کہنے کا ارادہ تھا مگر اب ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں کچھ اچھا کرکے جانا چاہتا ہوں، جبکہ میری خواہش ہے کہ اپنی ساری زندگی کھیلوں کی دنیا میں گزارنے کے بعد کچھ ایسا کرکے جاوں کہ تمام لوگ مجھے یاد رکھیں۔