اسلام آباد( وقائع نگار)میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے پر دستخط کر دیئے۔ دستخط نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کو تین ارب روپے کی سبسڈی کی ادائیگی التواءکا شکار تھی۔ ذرائع کے مطابق دو سال قبل جڑواں شہروں مےں شروع ہونے والے راولپنڈی اسلام ااباد مےٹرو بس منصوبے کی سبسڈی کے معاملے پر وفاق اور صوبے کے درمےان تنازعہ حل ہونے کے باوجود 3 ارب روپے سے زائد کی رقم تاحال جاری نہےں ہو سکی ہے مےٹرو بس کا افتتاح وزےر اعظم نوازشرےف نے جون 2015 مےں کےا تھا ابتدائی طورپر سی ڈی اور پنجاب مےٹر وبس کے درمےان طے ہوا تھا کہ دونوں ادارے اڑھائی ارب روپے سالانہ کی سبسڈی کو مساوی تقسےم کرےں گے تاہم بعد مےں پنجاب نے اسے فاصلاتی بنےادکے فارمولے پر مطالبہ کر دےا ہے سی ڈی اے انتظامےہ اس فارمولے پر دستخط کرنے سے انکاررہی اس وقت کے چےئرمےن سی ڈی اے معروف افضل نے دو مرتبہ مذکورہ معاہدہ مسترد کےا اور اس پر اعتراضات عائد کےے تاہم بعد مےں ان کے تبادلے کے بعد مےئر اسلام آبادکو چےئرمےن سی ڈی اے کا چارج دےا گےا تو انہوں نے اس متنازعے معاہدے پر دستخط کردئےے جس کے تحت وفاق اڑھائی ارب روپے سالانہ کی سسبڈی مےں سے 1ارب 52کرو ڑ روپے ادا کرے گا جبکہ پنجاب کو اس سبسڈی مےں سے 88کروڑ روپے سالانہ ادا کرنا پڑےں گے اس زرےعے کے مطابق قائم مقام چےئرمےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز کی جانب سے دستخط کرنے کے باوجود سی ڈی اے کے لےگل اےڈوائزر نے اس معاہدے پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اس معاہدے کو وفاق اور پنجاب کے درمےان قرار دےا ہے سی ڈی اے مےنجمنٹ مےں اس کشمکش کے باعث گزشتہ دوسال سے 3ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دوسال گزرنے کے باوجود پنجاب کو رےلیز نہےں ہوسکی تھی ۔میئر کی جانب سے منصوبے پر دستخط کے بعد اب یہ معمہ بھی حل ہوگیا ہے۔
”پنجاب میٹروبس اتھارٹی کو 3 ارب سبسڈی ادائیگی کا معاملہ حل“
Jan 16, 2017