پانامہ لیکس جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگا،شیخ قیصرمحمود

Jan 16, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود نے کہاہے کہپانامہ لیکس جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگا جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اس میں سرخرو ہونگے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الزامات کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی اورآئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) ہی برسراقتدار آئے گی۔اپنے بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزیدکہاکہ عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں اب عدالت پر بھی اعتماد نہیں کررہے ہیں اور ایک بارپھرانتشار پسند ساتھی شیخ رشید کے ہمراہ دھرنے دینے کی دھمکیاں دیکر پریشر ڈال رہے ہیں، ثبوتوں کے ٹرک ہونے کا دعویٰ کرنیوالوں کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کی قانونی ٹیم ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تمام الزامات کو غلط ثابت کردے گی۔

مزیدخبریں