بی بی سی نے کہانی میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی، نیلسن و نیسکول کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا : دانیال عزیز

Jan 16, 2017 | 14:35

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی سٹوری میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے، جلد فیصلہ کریں گے کہ اس کے بارے میں کیا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مقدمات عدالت کے سامنے رکھے، مریم نواز کے وکیل بھی عدالت میں آکر حقائق بتائیں گے، وزیراعظم نے اپنے آپ اور بچوں کو عدالت میں پیش کردیا، انصاف یہ ہے جو چوہے بلوں میں گھس رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مخالفین کا عوام کے سامنے ایک چہرہ اور عدالت کے سامنے دوسرا چہرہ ہے، عوام کو ایک بھیس دکھاتے ہیں اور عدالت میں بھیس بدل کر آتے ہیں، عمران خان کے پیش کردہ ثبوت غیرمعیاری ہیں. دانیال عزیز نے کہا کہ سینہ تان کر اپنی تفتیش کا کہنے والے اب گھبرا رہے ہیں، عمران خان اور ان کے ساتھی عدالت سے راہ فرار کی کوشش کر رہے ہیں.
مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ لندن فلیٹس اور بنی گالہ کی جائیداد کی بات کی جائے تو عمران خان کہتے ہیں کہ کرکٹ اور کاﺅنٹی سے پیسے کما کر خریدے مگر ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے کہ اتنی پراپرٹی بن گئی؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف پر کیس چلا کر یہ چاہتے ہیں کہ سب چھپا لیں گے مگر اب کچھ بھی چھپنے والا نہیں، مریم نواز کا دامن صاف ہے، جو عدالت میں ثابت ہو جائے گا مگر اب عمران خان کو جوا ب دینا پڑے گا ۔

مزیدخبریں