فلاحی ادارے آکسفیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ دنیا کی آدھی دولت پرصرف 8افراد قابض ہیں، 6امریکی، ایک ہسپانوی اور میکسیکو کا ایک تاجردنیا کی آدھی دولت کے مالک ہیں۔ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر آکسفیم نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 6امریکی، ایک اسپینش اور میکسیکو کا ایک تاجردنیا کی آدھی دولت کے مالک ہیں ۔امریکی شہریوں میں مائیکروسافٹ کے مالک بِل گیٹس، امیزون کے مالک جیف بیزوس، فیس بک کے شریک مالک مارک زکربرگ، اوریکل کے مالک لیری ایلیسن، نامور سرمایہ کار وارن بفٹ، نیویارک کے سابق میئرمائیکل بلومبرگ ہیں۔سپین کے امانشیواورٹیگا اور میکسیکو کے کارلوس سلِم بھی امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹیکس نیٹ مضبوط بناکر دولت کی نیچے تک منتقلی کی تجویز دی ہے۔