اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ قصور میں مبینہ طور پر زینب سے زیادتی و قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج بروز منگل کو کرے گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ معاملے میں چیف جسٹس نے آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر 10 جنوری کو ازخود نوٹس لیا تھا۔
سپریم کورٹ میں قصور قتل وزیادتی کیس کی سماعت آج ہوگی
Jan 16, 2018