پی ایس اےل سپاٹ فکسنگ، شاہ زیب کیس کی سماعت آج تک ملتوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب کیس کی سماعت آج بروز منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کیس کی گذشتہ روز بھی سماعت ہوئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے وکیل تفصل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ زیب حسن سے پیر کے روز بھی جرح ہوئی ہے جس میں شاہ زیب حسن نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا، ان کا کہنا تھا کہ سماعت کے دروان شاہ زیب کے انٹرویو پلے کیے گئے۔ اس موقع پر شاہ زیب کے وکیل کاشف رجوانہ کا کہنا تھا کہ نو ماہ پرانی ویڈیو کسی کو بھی دیکھائی جائیں تو اس کی زبان ایک نہیں ہو سکتی، شاہ زیب حسن نے ہر سوال کا تسلی بخش جواب دیا ۔ آج منگل کو کیس کی سماعت کے بعد کیس آخری مراحل میں داخل ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن