ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعید
shazi1730@hotmail.com
انجیلینا کو نیا جیون ساتھی مل گیا
ہالی ووڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس خبر نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ خبروںکے مطابق انہوں نے اپنے لئے ایک نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا۔خیال رہے کہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کئے تھے، جس سے اداکار نے انکار کیا تھا۔حالانکہ یہ خبریں بھی سننے میں آرہی ہیں کہ براڈ پٹ نے بھی دوسری اداکاراؤں سے اپنے تعلقات کو بڑھانا شروع کر دیا ہے تو انجلینا جولی کیوں پیچھے رہتیں۔ہالی ووڈ رپورٹس نے فیشن میگزین ’’اوکے‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لئے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔فیشن میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کی ملاقات اداکارہ کے 47 سالہ کمبوڈین لکھاری دوست کی مدد سے ہوئی، جنہوں نے انجلینا جولی کی فلم ’’ فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘‘ کا سکرپٹ لکھا۔اطلاعات کے مطابق انجلینا جولی اور پریچ لی کی ملاقات اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اور دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے۔پریچ لی نے انجلینا جولی کو پیش کش کی کہ وہ ان کے سب سے بڑے 16 سالہ بیٹے کو کمبوڈین زبان بھی سکھائیں گے۔خیال رہے کہ انجلینا جولی کی جانب سے گود لئے گئے 6 بچوں میں سے سب سے بڑا 16 سالہ بچہ کمبوڈین ہے۔انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے پریچ لی اور اداکارہ کی جوڑی کو ’’پرفیکٹ‘‘ بھی قرار دیا۔تاہم دوسری جانب پیپلز میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کے درمیان تعلقات اور ملاقاتوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مارک وال کو مشیل سے 1500گنا معاوضہ دیا گیا
ہالی ووڈ اداکار مارک وال برگ کو ساتھی اداکارہ مشیل ولیمز کے مقابلے ایک ہی فلم میں کام کرنے کے دوران 1500 گنا زیادہ معاوضہ دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار مارک وال برگ کو فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر مجموعی طور پر 15 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم ادا کی گئی جبکہ اسی فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر اداکارہ مشیل ولیمز کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دی گئی۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر فلم کا کتنا معاوضہ ملا۔واضح رہے کہ 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’آل دی منی ان دی ورلڈ‘‘ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کو دیئے گئے معاوضے میں حیران کن فرق پایا گیا ہے۔
زین ملک کا البم سپر ہٹ
پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک کو ون ڈائریکشن چھوڑنا راس آگیا کیونکہ ان کا سولو البم ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگیا۔زین ملک کی سولو البم پلو ٹاک سالِ نوکی تیز ترین بکنے والی البم بن گئی۔ان کی البم کی سوا لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر 50 لاکھ سے زائد بار سٹریم ہوئی ہے۔زین ملک نے بوائے بینڈ کے ساتھ 5سال تک جڑے رہنے کے بعد مارچ میں ون ڈائریکشن کو چھوڑ دیا تھا۔زین کی البم کی پسندیدگی کی حدیہ ہے کہ گلوکارہ ریحانہ کی البم اینٹی 7ویں نمبر پر ہے۔ اپنے ایک بیان میں زین ملک نے کہا کہ 5 سال بعد وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ بینڈ کو چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے،اگر انہوں نے اپنے کسی مداح کو مایوس کیا ہے تو اس پر معذرت خواہ ہیں لیکن انہوں نے وہی کیا جسے وہ ٹھیک سمجھتے ہیںدوسری جانب بینڈ کے باقی اراکین کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زین ملک کے جانے پر انہیں افسوس ہے لیکن وہ زین کے فیصلے کا احترام اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور بینڈ کو اب ہم 4 ہی چلائیں گے۔ بینڈ کے چاروں ارکان اس وقت ورلڈ ٹور پر ہیں اور رواں سال کے آخر میں ان کا 5 البم ریلیز ہوگا۔
اوپرا ونفری صدارتی انتخاب لڑیںگی
معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے دو ہزار بیس میں امریکہ کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے اس فیصلے کی تصدیق بھی کردی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ ونفری2020ء میں امریکہ کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی۔وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ قبول کیا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق2020ء میںاوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...