ریڈیو پاکستان

شکیل گیلانی
’’ ریڈیو پاکستان آفیشل‘‘ ایپ متعارف کروا دی گی ، ریڈیو پاکستان کیلئے حسان اور درد مند دل رکھنے والے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں سفید کاغذ پر بھرتیاں ہوتی رہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف مقدمات کو نیب اور ایف آئی اے کو فوری طور پر بھیجنے کی ضرورت ہے تا کہ چور دروازوں سے آنیوالوں کا راستہ روکا جا سکے اور ان سرکاری اداروں پر غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے ۔ ریڈیو پاکستان سے منسلک سینکڑوں فنکار آج بھی عدم ادائیگیوں کیوجہ سے نہ صرف مقروض ہو چکے ہیں بلکہ کئی معیاری پروگرامز کو بند بھی کر دیا گیا ہے جس میں سر دست نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کے لاہور اور کراچی کے پروگرام کئی ماہ سے نشر نہیں کیے جا رہے حالانکہ ان دونوں بڑے شہروں سے نشر ہونیوالے پروگرام قومی و ملکی سطح پر عوام میں خاصے مقبول ہیں جسمیں مختلف مستند تجزیہ کاروں کی آراء اور حکومتی صدا بیک وقت عوامی سماعتوں تک پہنچتی ہے اور حکومت کی نیک نامی کا باعث بنتی ہے۔
ڈائریکٹر جنری ریڈیو پاکستان شفقت جلیل نے اس بات پر ذور دیا ہے کہ تمام مراکز کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے یہی وجہ ہے کہ اب گوگل پلے سٹور پر ’’ ریڈیو پاکستان آفیشل‘‘ جیسی ایپلی کیشن بھی متعارف کروا دی گئی ہے جسکے ذریعے سامعین فوری طور پر پروگرام’’ صوت القرآن‘‘ ایف ایم 101اور94اسلام آباد ریڈیو، کرنٹ افیئرز اور ورلڈ سروس کے تمام پروگرامز براہ راست سن سکیں گے ، ایسے تعمیری اقدامات وقت کے ساتھ ہم قدم ہونے کیلئے بے حد ضروری اور لازمی ہیں ، شفقت جلیل نے مزید اس بات کا ذکر کیا کہ وہ عرصہ دراز سے فنکاروں اور ……کی رکی ہوئی ادائیگیوں کوجلد از جلد یقینی بنانے کیلئے بھی کوشاں ہیں اور جلد ہی حکومتی سر پرستی سے یہ معاملہ حل ہو جائیگا تا کہ اس قومی نشریاتی ادارے کا تشخص ہمیشہ کی طرح بحال رہے۔
دنیا میں براڈ کاسٹنگ کی ترقی کا معیار یہ ہے کہ ہر روز نئے اور کامیاب تجربات جاری ہیں، بھلے وہ نیوز ہو، پروگرام ہو یا پھر ریڈیو کی لائیو نشریات ہی کیوں نہ ہوں، جدید دور میں چونکہ ایف ایم ریڈ یو نشریات نہ صرف نوجوان نسل میں مقبول ہیں بلکہ اسکے صوتی اثرات سماعتوں کو بڑے بھلے لگتے ہیں اسی لئے ریڈیو سامعین کیلئے ایک بڑی خوشخبری (خوش خبری) یہ ہے کہ براڈ کاسٹنگ کی دنیا ’’ گارڈن ریڈیو‘‘ کے نام سے ایک ایسا نیٹ ورک متعارف کروا دیا گیا کہ آپ کسی بھی جگہ یا شہر میں بیٹھ کر دنیا میں جہاں جہاں بھی ایف ایم ریڈیوز کی نشریات موجود ہیں سن سکتے ہیں ایف ایم گاڈرن ریڈیو سننے کیلئے آپکو صرف Radio Garden lineپر کلک کرنا ہے اس میں جہاں جہاں سیز ڈاٹ یا نشان نظر آئے وہ بین الاقوامی ایف ایم ریڈیوز کی نشریات کو ظاہر کریگا اور یوں چند سیکنڈز میں سامعین پوری دنیا میں نشر ہونیوالے ہر زبان کے ایف ایم ریڈیوز کی نشریات کو با آسانی سن سکیں گے مگر اسکے برعکس پاکستان میں سوائے ریڈیو پاکستان کے ایف ایمز کے پرائیویٹ ایف ایم نے ٹرانسمیٹر عمدہ حالت میں کام کر رہے ہیں اب حکام بالا نے نہ صرف ایف ایم ٹرانسمیٹرز بلکہ اے ایم ٹرانسمیٹرز کی درستگی کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے اور قومی امید کی جا سکتی ہے کہ آئیندہ دنوں میں ریڈیو پاکستان کے تمام براڈ کاسٹنگ یونٹس معیاری اور عمدہ کارکردگی سے سامعین کو بہترین نشریات پیش کر سکیں گے جو بغیر کسی خلل کے سنی جا سکیں گی۔
ریڈیو پاکستان کے نور جہاں آڈیٹوریم میں پچھلے دنوں ایف ایم 101لاہور کے کنٹرولر سید خالد وقار کی ریٹائر منٹ کے موقع پر سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں MN 101اور لاہور مرکز کے تمام سٹاف نے خالد وقار کی خدمات کو سراہا اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ انکی لمبی رفاقت کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ خالد وقار نے تقریب سے خطاب میں کہیں ہم نے وہ اپنے کام کے ساتھ پیار کرنا سیکھا ہے اور میرا پیغام بھی یہی ہے کہ کام ایک عبادت اور رزق حلال عین عبادت ہے۔ تقریب میں FM 101پر حالیہ تعینات ہونیوالے مصطفے کمال نے بھی اس بات کی تائیدگی۔ نزاکت شکیلہ ، ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نے کہا کہ خالد وقار نے کام کرنے کا جو پیمانہ اور سٹاف ٹریننگ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ نہایت عمدہ اور موثر ہے ہم ان سے مکمل راہنمائی اور معاونت حاصل کرتے رہیں گے، آخر میں سید خالد وقار کو درازی عمر کی ڈھیروں دعائوں کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...