یمن: فوج نےگڑھ صعدہ گورنری میں ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ ، میزائل اور گولہ بارود قبضے میں لیا

Jan 16, 2018

صنعائ(این این آئی)یمن کی قومی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری میں ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ ، میزائل اور گولہ بارود قبضے میں لیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کے قبضے سے ملنے والی میزائلوں کی تصاویر حاصل کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے’AT.3 Saggerنامی میزائل دکھائے گئے ۔ باغیوں کی جانب سے ان میزائلوں کا مشرقی صعدہ کی البقع گورنری میں استعمال کیاجاتا رہا ہے،عرب عسکری اتحاد کی معاونت سے گذشتہ روز یمنی فوج نے صعدہ میں متعدد مقامات پر کارروائی کی۔ فوج کی جانب سے العواضی، السعرائ، البقع بازار، جبال العلیب اور دیگر مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پرحملے کیے ۔ ان حملوں میں باغیوں کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا گیا۔ 22 باغی ہلاک اور55 زخمی بھی ہوئے جب کہ فوج نے کامیاب کارروائی کے ذریعے باغیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور میزائل بھی قبضے میں لے لیے۔
یمن

مزیدخبریں