لاہور (کامرس رپورٹر) ریئیل اسٹیٹ سیکٹرکے بڑے وفد نے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید سے ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مدد طلب کی ہے۔ وفد کی سربراہی فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان میجر (ر) رفیق حسرت کررہے تھے جبکہ لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر عامر قریشی اور معاون کنوینر بابر اسمعیل بٹ نے اس موقع پر خطاب کیا۔ وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو آگاہ کیا کہ بھاری ٹیکسوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بْری طرح متاثر کیا ہے جو حکومتی محاصل اور روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر ٹیکسوں میں کمی لائے کیونکہ وہ پہلے ہی ایف بی آر کو کئی ٹیکس ادا کررہے ہیں جبکہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے دو فیصد کمیشن کو بھی تحفظ دیا جائے۔
بھاری ٹیکسوں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بری طرح متاثر کیا ہے: رفیق حسرت
Jan 16, 2018