اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 کے تین افسروں کی خدمات وزارت قانون کے سپرد کر دیں۔ ان افسروں کو کسٹمز اپیل ٹربیونلز میں بطور ممبر تعینات کیا جائے گا۔ ان افسروں میں قربان علی خان‘ سعود عمران احمد اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔ گریڈ 21 کے افسر محمد ناظم سلیم 14 اپریل اور گرڈ 20 کے افسر اخلاق خٹک مدت ملازمت پوری کرکے اپریل 2018ء میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
ایف بی آر گریڈ 20 کے 3 افسروں کی خدمات وزارت قانون کے سپرد
Jan 16, 2018