کراچی: انتظار نے ناکے پر گاڑی روکی‘ جانے لگا تو فائرنگ ہوگئی‘ ڈیفنس قتل کیس کی تفتیش میں انکشاف‘ لڑکی کا ملزم پہنچاننے سے انکار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مقتول انتظار حسین کی کار سے فرار لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدید فائرنگ کے باعث خوفزدہ ہوگئی تھی۔ خوف کے باعث فائرنگ کرنے والوں کو نہیں دیکھ سکی۔ دوسری طرف انتظار کے قتل کیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول انتظار احمد کی کار کو ناکے پر روکا گیا تھا۔ پولیس کے اشارے پر انتظار نے گاڑی کو روکا۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون کو دیکھ کر اہلکاروں نے جانے کا اشارہ کیا‘ اس دوران کار پر دوسری طرف سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی آواز سن کر انتظار نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے پی ایس او بلال نے پہلے فائرنگ کی۔ اہلکاروں کو لگا کہ مقتول نے کار نہیں روکی اور فرار ہو رہا ہے۔ مقتول کی کار چوری ہونے والی سرکاری کار سے مماثلت رکھتی تھی۔ اے سی ایل سی کی ٹیم سفید رنگ کی کار کی تلاش میں ڈیوٹی کر رہی تھی۔ فائرنگ کے بعد اہلکار گاڑی کے قریب جانے کی بجائے فرار ہوگئے۔ گرفتار آٹھ اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن