کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان رینجرز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالتوں نے دو ملزمان کو سزا سنا دی۔ سزا غیرقانونی اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ملزم افروز عالم عرف ناکام گڈو کو رینجرز نے تین نومبر 2015ء کو گرفتار کیا جسے 21 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم شہاب الدین کو 21 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔