گکھڑمنڈی(نامہ نگار) نواحی گاؤں کوٹ یوسف کے رہائشی چالیس سالہ عابد باگڑی کو ساؤتھ افریقہ میں سیاہ فام ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا پانچ سال قبل اسی جگہ مقتول کا حقیقی بھائی بھی قتل ہوا تھا۔ چالیس سالہ عابد باگڑی ولد محمد انور ساؤتھ افریقہ میں مقیم تھا جہاں پر اس نے پولٹری فارم بنا رکھا تھا تین روز قبل عابد اپنے پولٹری فارم پر موجود تھا کہ سیاہ فام ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور مزاحمت کرنے پر تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کردیا اور بعد ازاں لوٹ مار کرکے لے گئے مقتول تین بچوں کا باپ تھا واضح رہے کہ پانچ سال قبل مقتول عابد باگڑی کے بھائی محمد ارشد کو بھی اسی جگہ پر سیاہ فام افراد نے بے دردی سے قتل کیا تھا۔
گکھڑ منڈی: کوٹ یوسف کا 40 سالہ عابد باگڑی سائوتھ افریقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل
Jan 16, 2018